ہر ادارے کو آئینی حدودمیں رہ کر کام کرنا چاہئے، ایاز صادق

Feb 05, 2018

سکھر(نامہ نگار)قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے سکھر بیراج کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ کے الیکشن وقت پر ہونگے ملک میں حالات بہتری کی طرف جارہے ہیں اور میں جن خدشات کا اظہار کرچکا ہوں وہ بھی ختم ہورہے ہیں ہم پیش گوئیوں پر نہیں اللہ کی ذات پر یقین رکھتے ہیں پیش گوئیوں سے کچھ نہیں ہوتا ہے سینیٹ انتخابات وقت پر ہورہے ہیں اور مجھے امید ہے کہ عام انتخابات بھی وقت پر ہونگے الیکشن کمیشن انتظامات میں مصروف ہے جلسے جلوسوں میں ہونے والی باتوں کو پارلیمنٹ کا حصہ نہیں بنا سکتا اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی تحریک پارلیمنٹ میں لانے دوں گا ہر ادارے کو اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے اور یہی اس کی ملک وقوم کے لیے خدمت ہوگی ان کا کہنا تھا کہ ملک میں نہ عدلیہ کو کسی کی ذاتیات پر حملے کرنے کا اختیار ہے نہ کسی ادارے یا شخص کو یہ اختیار حاصل ہے تمام پاکستانیوں کے لیے یکساں قانون ہونا چاہیے عمران خان کے پارلیمنٹ کے لیے الفاظ پر دکھ ہوا میں تمام سیاستدان سیکہوں گا کہ وہ جس ادارے کے لیے انتخاب لڑ کر آتے ہیں اس کی تذلیل نہ کریں اور ایک دوسرے کے خلاف سوچ سمجھ کر بات کریں۔ خورشید شاہ صاحب کے جو خدشات ہیں ان سے مل کر وہ وزیراعظم تک پہنچاؤں گا۔

مزیدخبریں