کراچی(نیوز رپورٹر )پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے صاحبزادے ڈاکٹر حسین محی الدین کی سربراہی میں نمائندہ وفد کی پی ایس پی مرکزی دفتر پاکستان ہاوس چیئرمین پی ایس پی سید مصطفی کمال، صدر انیس قائم خانی ،سیکرٹری جنرل رضا ہارون اور دیگر رہنماوں سے ملاقات کی اور ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال و دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پاکستان عوامی تحریک کے وفد میں جنرل سیکرٹری خرام نواز گنڈا پور بھی ہمراہ بھی موجود تھے۔ اس مو قع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے پی ایس پی کے سیکرٹری جنرل پی ایس پی رضا ہارون نے کہاکہ ایسی جمہوریت نہیں چاہیے جس میں عوام کو حقوق نہ مل سکیں پی ایس پی اور عوامی تحریک کی سوچ ایک ہے دھرنے سے مقاصد حاصل ہوگئے ہیں ،سانحہ ماڈل ٹاون کے موقف پر ہم اب بھی قائم ہیںسانحہ ماڈل ٹاون کے شہدا کے لیئے انصاف چاہتے ہیں ،ان شہدا کو انصاف دلانے کے لئے جو بھی آواز لگائے گا ہم ساتھ کھڑے ہونگے اوروزیر اعلی پنجاب اور وزیر قانون پنجاب دو لوگوں پر اس سانحہ کی ذمہ داری آتی ہے ان خیالات اظہار انہوںنے پاکستان عوامی تحریک سربراہی میں ڈاکٹر حسین محی الدین کی سربراہی میں نمائندہ وفد کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس ے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہاکہ سوات میں جو دہشتگردی کا واقع ہوا ہم اس کی مذمت کرتے ہیںہماری دعائیں ان کے لواحقین کے ساتھ ہے ہمارے ادارے اور پاک فوج اس ملک کے لیئے قربانیاں دے رہی ہیںاورہماری عدلیہ سنجیدگی کے ساتھ کروائی کر رہی ہے جمہوری دور میں جو وصائل عوام کو پہنچانے چاہیئے تھے اس میں حکومت ناکام ہے انہوںنے کہاکہ عوام کے پاس نہ پینے کا صاف پانی ہے نہ خوراک ہے زینب جیسے معاملے یہاں ہوجاتے ہیں زینب کے واقع پر انصاف مانگنے پر دو لوگوں کو مار دیا گیا پاکستان کو ایسے لوگوں کی ضرورت ہے جو لوگوں کو انصاف ان کی دہلیز پر دلاسکے۔
ایسی جمہوریت نہیں چاہیے جس میں عوام کو حقوق نہ مل سکیں ، رضاہارون
Feb 05, 2018