مظفرگڑھ: مچھیرے نے دریائے سندھ سے 70 کلو وزنی مچھلی پکڑ لی

مظفر گڑھ (نامہ نگار) مچھیرے نے دریائے سندھ سے دیوہیکل مچھلی پکڑ لی، مچھلی کا وزن 70 کلو سے بھی زیادہ ہے۔ سنانواں کے مچھیرے امجد نے دریائے سندھ سے دیوہیکل مچھلی پکڑ لی، امجد کے مطابق اس نے کانٹے کے ذریعے مچھلی کا شکار کیا، پکڑی جانے والی نادر نسل کی اس مچھلی کو مجاہد کہا جاتا ہے، مچھلی پکڑنے کے بعد مچھیرے نے مچھلی کو سنانواں میں اپنی دکان پر منتقل کیا تو بڑے سائز کی مچھلی کو دیکھنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد امڈ آئی۔ 

ای پیپر دی نیشن