سکھر(نامہ نگار)قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے سکھر بےراج کے دورے کے موقع پر مےڈےا سے بات چےت کرتے ہوئے کہا کہ سےنےٹ کے الےکشن وقت پر ہونگے ملک مےں حالات بہتری کی طرف جارہے ہےں اور مےں جن خدشات کا اظہار کرچکا ہوں وہ بھی ختم ہورہے ہےں ہم پےش گوئےوں پر نہےں اللہ کی ذات پر ےقےن رکھتے ہےں پےش گوئےوں سے کچھ نہےں ہوتا ہے سینیٹ انتخابات وقت پر ہورہے ہیں اور مجھے امید ہے کہ عام انتخابات بھی وقت پر ہونگے الیکشن کمیشن انتظامات میں مصروف ہے جلسے جلوسوں میں ہونے والی باتوں کو پارلیمنٹ کا حصہ نہیں بنا سکتا اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی تحریک پارلیمنٹ میں لانے دوں گا۔ ہر ادارے کو اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے اور یہی اس کی ملک وقوم کے لیے خدمت ہوگی ان کا کہنا تھا کہ ملک میں نہ عدلیہ کو کسی کی ذاتیات پر حملے کرنے کا اختیار ہے نہ کسی ادارے یا شخص کو یہ اختیار حاصل ہے تمام پاکستانیوں کے لیے یکساں قانون ہونا چاہیے خورشید شاہ صاحب کے جو خدشات ہیں ان سے مل کر وہ وزیراعظم تک پہنچاو¿ں گا۔
ایاز صادق
ہر ادارے کو آئینی حدودمیں رہ کر کام کرنا چاہئے:اسپیکر ایاز صادق
Feb 05, 2018