پاکستا ن کی خود مختاری اورسالمیت کا مکمل احترام کرتے ہیں: امریکہ

Feb 05, 2018

واشنگٹن (این این آئی)امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون نے کہاہے کہ پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے اور اس کی خودمختار ی کا مکمل احترام کرتے ہیں مگر پاکستان کو بھی چاہیے کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کرے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں ترجمان پینٹاگون نے کہاکہ پاکستان جغرافیائی لحاظ سے بہت سی مختلف اور اہم چیزوں کے سنگم پر واقع ہے اس لیے پاکستان سے تعلقات انتہائی ضروری ہیں، انہوں نے کہاکہ مختلف طریقوں سے پاکستان کا تعاون اور افغانستان کے اندر کارروائیوں کے حوالے سے معاونت حاصل کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ ہم نے جو حکمت عملی تخلیق کی ہے اس میں پاکستان کے لیے علاقے میں سرگرم دہشت گردوں کو شکست دینے کے لیے امریکہ کے ساتھ تعاون کرنے کا موقع موجود ہے۔

مزیدخبریں