اسلام آباد (نامہ نگار) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین کا ڈائریکٹر‘ ایڈیشنل ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا فیصلہ، تمام صوبوں اور علاقوں میں کوٹہ کے مطابق خالی آسامیوں کو پر کیا جائے گا، قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے اپنے منصب کی ذمہ دار سنبھالتے ہی اپنے خطاب میں نیب کے افسروں‘ اہلکاروں سے کہا تھا کہ قومی احتساب بیورومیں کسی بھی صوبے کو اس کے جائز قانونی حق سے محروم نہیں رکھا جائے گا اور قومی احتساب بیورو میں تمام آسامیوں کو میرٹ اور صوبائی کوٹہ کے ذریعے پر کیا جائے گا۔ اس ضمن میں تمام صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے اور اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ صوبہ بلوچستان کے کوٹہ کے مطابق نیب میں عنقریب ڈائریکٹر‘ ایڈیشنل ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی خالی آسامیوں کو مشتہر کیا جائے گا اور صوبہ بلوچستان کے کوٹہ پر خالی آسامیاں پر کی جائیں گی جبکہ دوسرے صوبوں اور علاقوں میں صوبہ خیبرپختونخوا‘ سندھ‘ فاٹا اور گلگت بلتستان کے کوٹہ کے مطابق خالی آسامیوں کو پر کیا جائے گا جہاں تک صوبہ پنجاب کا تعلق ہے تو اس صوبے کی بھی تمام خالی آسامیوں کو پر کیا جائے گا اور کسی بھی صوبہ کے کوٹہ کے مطابق تقرریاں کرنے کے علاوہ انہیں اپنے جائز حقوق سے محروم نہیں کیا جائے گا خالی آسامیاں پر کرنے کے بعد نیب کی کارکردگی میں نہ صرف مزید اضافہ ہوگا بلکہ تمام صوبوں کے کوٹہ پر تقرریاں کرکے ہر صوبہ کا تقرریوں کے لحاظ سے احساس محرومی ختم کرنے میں مدد ملے گی۔
نیب میں ڈائریکٹر، ایڈیشنل اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی آسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ
Feb 05, 2018