فیروزوالہ، فیصل آباد، پاکپتن ، ہارون آباد، نوشہرہ وادی سون (نامہ نگاران) مختلف واقعات میں اوباشوں نے بیوہ، 2 کمسن لڑکیوں اور لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ فیروزوالہ میں جی ٹی روڈ کی آبادی شامکے کی بیوہ خاتون (پ) سڑک کنارے بس کے انتظار میں کھڑی تھی کہ کار سوار چار افراد نے اسے لفٹ دینے کے بہانے سوار کرلیا اور بعدازاں ایک ڈیرہ پر لے جاکر حاجی نامی ملزم نے اسے اسلحہ کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور فرار ہوگئے۔ عارفوالا میں ملزم طارق نے 9 سالہ (ز) بی بی کو گھر سے اغوا کرکے قریبی قبرستان میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ہارون آباد کے شریف کا نواسہ فہد عصر کی نماز پڑھ گھر جا رہا تھا کہ ملزم عامر نے اسے بیٹھک میں لے گیا اور زیادتی کی کوشش کی تاہم بچے کے شور پر ملزم فرار ہوگیا۔ نوشہرہ وادی سون محمد الیاس راجپوت کی بیٹی (ا) مویشیوں کیلئے چارہ لینے گئی تو ملزمان فاروق راجپوت اور وسیم جٹ کھیت میں پہنچ گئے جہاں فاروق نے اس سے زیادتی کر ڈالی۔دریں اثنا فیصل آباد میں پولیس نے 7 سالہ بچی زینب کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ملزم زوہیب بچی کا پڑوسی ہے۔
فیروزوالہ، پاکپتن، ہارون آباد، نوشہرہ وادی سون: بیوہ، 2 لڑکیوں، لڑکے سے زیادتی
Feb 05, 2018