زرداری نے بلوچستان میں ہارس ٹریڈنگ کی، عمران کا ایجنڈا انتشار، شیخ رشید انجن بیچ کر مالدار بنے: عابد شیر

فیصل آباد(صباح نیوز) وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیرعلی نے کہاہے کہ پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ یہاں آصف زرداری جیسے سیاستدان ہیں، شیخ رشید انتشار کی سیاست چاہتا ہے، عمران خان کا ایجنڈا ملک میں انتشار پھیلانا ہے، ہیلی کاپٹر کو یلو کیب کی طرح استعمال کیا جارہا ہے، کے پی کے حکومت کو نقصان پہنچایا،جنہوں نے پارلیمنٹ کو گالیاں دیں انہیں اپنے ہاتھ سے جوتے ماروں گا۔فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیرعلی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ یہاں آصف زرداری جیسے سیاستدان ہیں، آصف زرداری نے بلوچستان میں ہارس ٹریڈنگ کی، آصف زرداری لوٹی ہوئی دولت سے ہارس ٹریڈنگ کر رہے ہیں جبکہ ان کے پیسے ایان علی کے ذریعے ملک سے باہر جاتے رہے ہیں، یہ پیسے کے استعمال سے سیاست کو گندا کررہے ہیں، بے ضمیر زرداری ضمیر کا سودا کرنے آئے ہیں۔عابد شیر علی نے کہا کہ شیخ رشید انتشار کی سیاست چاہتا ہے، جنہوں نے پارلیمنٹ کو گالیاں دیں ان کواپنے ہاتھ سے جوتے ماروں گا، سائیکل پر جانے والے شیخ رشید ارب پتی کیسے بن گئے، ان کا آڈٹ کون کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید نے ریلوے کے انجن چوری کرکے بیچے، شیخ رشید کا بھی پیٹ پھاڑ کر لوٹی ہوئی دولت نکالی جائے۔عابد شیر علی نے کہا کہ شروع سے کہتے تھے کہ عمران خان کا ایجنڈا ملک میں انتشار پھیلانا ہے، ہیلی کاپٹر کو یلو کیب کی طرح استعمال کیا جارہا ہے، عمران خان نے ہیلی کاپٹر سے کے پی کے حکومت کو نقصان پہنچایا جبکہ یہ کوئی پنکی آنٹی کا ہیلی کاپٹر نہیں۔

ای پیپر دی نیشن