نواز شریف جمہوریتکی بساط لپیٹنے کی راہ ہموار کر رہے ہیں: ابوالخیر محمد زبیر

Feb 05, 2018

لاہور(خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان (نورانی) اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ ابولخیر محمد زبیر نے کہا کہ نواز شریف اداروں کے خلاف مسلسل محاذ آرائی کی پالیسی اختیار کرکے جمہوریت کی بساط کو لپیٹنے کی راہ ہموار کر رہے ہیں اور اپنی ہی حکومت کے خلاف گورننس کی کمزوری سسٹم کی خرابی قومی معیشت کی تنزلی اور حکومتی اتھارٹی کی کمزوری کی باتیں کرکے اس بساط کو لپیٹنے کا جواز بھی فراہم کر رہے ہیں۔ نواز شریف کو عدالتی اقدامات پر اعتراضات کے بجائے یہ سوچنا چاہیے کہ ان کی حکومت میں مظلوم عوام کو انصاف نہیں مل رہا اس لئے ہر شخص، ہر گروہ ،ہر جماعت کی نگاہ چیف جسٹس پاکستان کی طرف جاتی ہے ۔

مزیدخبریں