پی ایچ ایف ویمنز ہاکی لیگ کل سے لاہور میں شروع ہو گی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن ویمن ونگ کے زیر اہتمام دوسری پی ایچ ایف ویمن ہاکی لیگ کل بروز منگل سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہو گی۔ پی ایچ ایف ویمن ونگ نے لیگ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی۔ لیگ کے انعقاد کا مقصد خواتین میں ہاکی کے کھیل کو فروغ دینا ہے لیگ میں بلوچستان، پنجاب، سندھ، خیبر پی کے اور اسلاآباد کے نام سے پانچ ٹیمیں حصہ لیں گی۔سنگل لیگ کی بنیاد پر ویمن ہاکی لیگ کے تمام میچز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ آج نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں لیگ کی ٹرافی کی رونمائی کے بعد پریس کانفرنس میں پی ایچ ایف ویمن ونگ کی آفیشلز ٹورنامنٹ کی تفصیلات سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ لیگ کے شیڈول کا اعلان بھی کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...