کرکٹ کا نظام درست سمت گامزن کرنے کیلئے کلب کرکٹ کو فعال کرنا ضروری ہے: واصف زمان

لاہور (سپورٹس رپورٹر) گولڈن سٹار کرکٹ کلب کے صدر اور کرکٹ آرگنائزر واصف زمان نے کہا ہے کہ ملک میں کرکٹ کا نظام درست سمت میںگامزن کرنے کے لئے کلب کرکٹ کو فعال کرنا انتہائی ضروری ہے ۔ کرکٹ کا کھیل اب بہت مہنگا ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سے آرگنائزرز مشکلات کا شکار ہیں، پی سی بی کو ملک بھر میں کرکٹ کے فروغ کی خاطر کام کرنے والے حقیقی آرگنائزرز کی مدد کیلئے کوئی پالیسی بنانی چاہئے تا کہ وہ کھیل کی خدمت جاری رکھ سکیں۔ سیاست سے بالاتر ہو کر کھیل کے فروغ کی خاطر اقدامات اٹھانے چاہئیں اور اس نظر یے کو مدنظر رکھتے ہوئے کلب انتظا میہ آگے بڑھ رہی ہے، واصف زمان کا کہنا تھا کہ لاہور ایسٹ زون میں کرکٹ کے فروغ کی خاطر ہم کینن فوم چیلنج کپ کے نام سے ٹورنامنٹ کروارہے ہیں اور اس سلسلے کو مستقبل میں ہم زون سے بڑھا کر ریجن کی سطح تک لے جائیں گے۔ واصف زمان کا کہنا تھا کہ ایسٹ زون اور لاہور ریجن میںکرکٹ کے فروغ کی خاطر زون اور ریجنل انتظامیہ کی جہاں تک ممکن ہو سکا مدد کی جائے گی۔ لاہور کی کرکٹ میں با صلاحیت کھلاڑیوں کو آگے لانے کے لئے ضروری ہے کہ یہاں زیادہ سے زیادہ کلب کرکٹ کروائی جائے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...