مظفرگڑھ(نامہ نگار) مچھیرے نے دریائے سندھ سے دیوہیکل مچھلی پکڑ لی، مچھلی کا وزن 70 کلو سے بھی زیادہ ہے۔تفصیلات کیمطابق سنانواں کے مچھیرے امجد نے دریائے سندھ سے دیوہیکل مچھلی پکڑلی، امجد کیمطابق اس نے کانٹے کے ذریعے مچھلی کا شکار کیا، پکڑی جانے والی نادر نسل کی اس مچھلی کو مجاہد کہا جاتا ہے، مچھلی پکڑے کے بعد مچھیرے نے مچھلی کو سنانواں میںاپنی دکان پر منتقل کیا تو بڑی سائز کی مچھلی کو دیکھنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد بھی پہنچ گئی، امجد کا دعوٰی ہے کہ مچھلی کا وزن 70 کلو سے بھی زائد ہے اور وہ اسے 400 روپے فی کلو سے زائد قیمت میں شہریوں کو فروخت کرے گا۔