ڈیزل ڈلوانے کے بعد انجن سٹارٹ نہ ہو سکا‘ خوشحال ایکسپریس کو تاخیر کا سامنا

Feb 05, 2018

ملتان (نمائندہ خصوصی) ٹینکی میں ڈیزل ڈالنے کے لئے بند کئے جانے والا انجن دوبارہ چالو نہ ہونے کے باعث خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔ بتایا جاتا ہے کہ کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس 2 گھنٹے 15 منٹ کی تاخیر سے ڈیرہ غازی خان ریلوے سٹیشن پر پہنچی تو ٹرین ڈرائیور نے انجن کی ٹینکی میں ڈیزل ڈلوانے کے لئے اسے بند کر دیا۔ تاہم ڈیزل ڈلوانے کے بعد جب انجن کو چالو کرنے کی کوشش کی گئی تو وہ سٹارٹ نہ ہو سکا۔ جس کی وجہ سے ٹرین مزید ایک گھنٹے سے زائد تاخیر کے بعد متبادل انجن لگا کر روانہ کیا گیا۔

مزیدخبریں