واشنگٹن : امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ میمو گیٹ کیس کا دوبارہ کھولا جانا سیاسی تماشا ہے۔ افتخار چوہدری کے بعد چار چیف جسٹس آئے ۔لیکن کسی نے کیس کو ہاتھ نہیں لگایا۔ بابا رحمتے کے کہنے پر پاکستان نہیں آﺅں گا۔باقی دنیا پر ان کی نہیں چلتی۔ میمو کیس کے فیصلے میں قانونی غلطیوں پر نظر ثانی درخواست کو چھ سال گزر چکے ہیں۔ پیر کو نجی ٹی وی کے مطابق میمو گیٹ کیس دوبارہ کھولے جانے پر حسین حقانی نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میمو گیٹ کیس کا دورہ کھولا جانا سیاسی تماشا ہے افتخار چوہدری کے بعد چار چیف جسٹس آئے لیکن کسی نے کیس کو ہاتھ نہیں لگایا چھ سال پہلے میمو کیس کی سماعت 9رکنی بینچ نے کی تھی اب میمو کیس کی سماعت کیلئے تین رکنی بینچ کیوں؟ بابا رحمتے کے کہنے پر پاکستان نہیں آﺅں گا باقی دنیا پر ان کی نہیں چلتی۔ میمو کیس کے فیصلے میں قانونی غلطیوں پر نظر ثانی درخواست کو چھ سال گزر چکے ہیں کیا عدالت اس درخواست کی بھی سماعت کرے گی؟