کشمیریوں کو بھارتی قبضے کے خلاف ان کی جدوجہد پر سلام پیش کرتے ہیں ، مقبوضہ کشمیر میں تجارت اورعوامی رابطوں کوآگے چلنے دیا جائے:ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے وقت نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر زندہ ہے اور ستر برس گزرنے کے باوجود اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے، بھارت اپنی بھرپور کوششوں کے باوجود اس مسئلہ کو کمزور نہیں کرسکا، بھارتی ظلم و جبر کے باوجود وہ اپنےحق سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ یوم یکجہتی کشمیر پر کشمیریوں کوبھارتی قبضے کے خلاف ان کی جدوجہد پر سلام پیش کرتےہیں، ہمارا پیغام ہے کہ کشمیر نے پاکستان کا حصہ بننا ہےاور یہ لکھا جا چکا ہے اس میں دیراور مشکلات ہو سکتی ہے تاہم قوموں کی زندگی میں مشکل لمحات آتے ہیں اور مشکل راستوں سے گزرنا پڑتا ہے۔ 

ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ خواہش ہے کہ آزاد و مقبوضہ کشمیر میں تجارت اور عوامی رابطوں آگے چلنے دیا جائے، ہم چاہتے ہیں کہ آزاد و مقبوضہ کشمیر کے درمیان تعاون کو آگے بڑھایا جائے مگر بھارت اس موڈ میں نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن