طبیعت بہتر ہونے پرشہبازشریف کے پانچ گھنٹے تک قصور اور لاہور میں مختلف دورے

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے طبیعت بہتر ہونے پر پانچ گھنٹے تک قصور اور لاہور میں مختلف دورے کیے ۔وزیراعلیٰ نے قصور میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں نصب جدید ترین سی ٹی سکین مشین کا افتتاح کیا اوربعد میں نئے ایمرجنسی بلا ک کادورہ کیا۔ وزیراعلیٰ سرکٹ ہاؤس قصور بھی گئے اوروہاں پر درندگی کا شکار ہونے والی دیگر بچیوں کے والدین اوراہل خانہ سے ملاقات کی اورانہیں انصاف کی فراہمی کا وعدہ کیا ۔وزیراعلیٰ نے بچیوں کے والدین کو دلاسہ دیا اورانہیں ہر قیمت پر انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعلیٰ نے قصور سے واپسی پر اچانک اپنا ہیلی کاپٹر نواحی گاؤں کے کھیتوں میں اتار لیا اوراینٹوں کے بھٹے پر چھاپہ مارا۔وزیراعلیٰ نے بھٹے پربچوں کو مشقت کرتا دیکھ کرشدیدبرہمی کااظہار کیا اوربھٹہ مالک کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کا حکم دیا۔وزیراعلیٰ کے حکم پر بھٹہ مالک کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیاگیاہے۔وزیراعلیٰ کو دیکھ کر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اورانہوں نے ''شہبازشریف زندہ باد ''کے نعرے لگائے۔بعدازاں وزیراعلیٰ نے بغیر آرام کیے قصور سے واپسی پر پاکستان کڈنی اینڈلیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا اوروہاں پر دوسرے مرحلے کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے وہاں پر ایک اجلاس کی صدارت بھی کیاوردوسرے مرحلے کے منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے ضروری ہدایات دیں۔

ای پیپر دی نیشن