ہمیں پانی کے مسئلے پر جدوجہد کرنا پڑے گی، پاکستان خطرناک دہانے پرہے: جسٹس(ر) ثاقب نثار

لاہور(آئی این پی ) سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ہمیں پانی کے مسئلے پر جدوجہد کرنا پڑے گی، پاکستان پانی کی کمی سے متعلق خطرناک دہانے پر ہے ، ڈیم کی مہم چلانا اور آگاہی اصل مقصد تھا، ڈیم کیلئے جمع کیے گئے فنڈز کا سپریم کورٹ ضامن ہے، حکومت نے ڈیم کیلئے جو اقدامات کیے قوم کوآگاہ کرے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پانی حیات ہے اس کیبغیرزندگی کاتصورنہیں، پانی قدرت کاتحفہ ہے، جس سے زندگی جڑی ہے۔سابق چیف جسٹس نے کہا کہ پانی کی کمی کوکراچی میں محسوس کیا، کوئٹہ میں سماعت کررہا تھا تو پانی کے ذخائرمیں کمی کاپتہ چلا، پاکستان پانی کی کمی سے متعلق خطرناک دہانے پر ہے۔جسٹس (ر)ثاقب نثار نے کہا سندھ کے لیے 3 اور پنجاب کیلئے 2 بڑے ڈیم کے آرڈر دیئے، راول ڈیم میں آبادیوں کا فضلہ جارہاہے، راول ڈیم کا پانی راولپنڈی کے لوگوں کو پینے کیلئے دیا جارہا ہے، ہمیں پانی کے مسئلے پر جدوجہد کرنا پڑے گی، پانی کو محفوظ کرنے اور استعمال پر ہمیں کام کرناہے۔ان کا کہنا تھا کہ واسا پانی کے لیے کم پیسے لے رہا ہے، واسا منرل واٹر کی کمپنیوں سے ایک پیسہ نہیں لے رہا تھا، ایک حجت پوری کرنے کیلئے ایک پیسے کا چوتھائی قیمت لگائی، میں نے منرل واٹر اور بیوریجز پر ایک پیسہ قیمت لگائی، 8 بلین گیلن پانی منرل واٹر کمپنیاں زمین سے نکالتی ہیں۔سابق چیف جسٹس نے مزید کہا کہ ڈیم کے لئے 9 ارب روپے جمع کرچکے ہیں، ڈیم کی مہم چلانا اور آگاہی اصل مقصد تھا، ڈیم کیلئے جمع کیے گئے فنڈز کا سپریم کورٹ ضامن ہے، حکومت نے ڈیم کیلئے جو اقدامات کیے قوم کوآگاہ کرے۔

ای پیپر دی نیشن