لاہور (نامہ نگار) ایم ایس جناح ہسپتال اور ڈائریکٹر سکیورٹی ڈاکٹر افتخار کی ہدایت پر سکیورٹی سپروائزر نصیر کھوکھر کی سربراہی میں جناح ہسپتال لاہور میں چوروں اور نوسر بازوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کیا گیا جس کے نتیجہ میں تین رکنی گینگ کو گرفتار کرکے تھانہ گارڈن ٹاﺅن پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ تینوں ملزمان ایوب، محمد یار، محمد زمان ہسپتال میں ہونے والی مختلف وارداتوں میں ملوث پائے گئے۔ ملزموں سے اے سی سے متعلقہ سامان اور مریضوں کے چوری کئے گئے موبائلز برآمد کر لئے گئے۔