لاہور (نامہ نگار) ڈاکوو¿ں اور چوروں نے شہریوں سے لاکھوں کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لےا۔ ڈیفنس سی میں عبدالحمید کے گھر گھس کر اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 6 لاکھ 55 ہزار، کوٹ لکھپت میں عامر کے گھر سے 4 لاکھ، فیصل ٹاو¿ن میں منیب اور اسکی فیملی سے گن پوائنٹ پر 3 لاکھ 20 ہزار، شادمان میں رفیق اور اسکی فیملی سے 2 لاکھ 75 ہزار، مسلم ٹاو¿ن مےں احسان اور اسکی فیملی سے اےک لاکھ 18 ہزار جبکہ شاہدرہ میں قمر اور اسکی فیملی سے 85 ہزار کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دےگر قیمتی سامان لوٹ لیا۔ علاوہ ازیں اقبال ٹاو¿ن میں انور سے 55 ہزار اور موبائل فون، چوہنگ مےں شہزاد سے 40 ہزار اور موبائل فون، گڑھی شاہو میں اسامہ سے 21 ہزار اور موبائل فون، گلشن راوی مےں بابر سے 10 ہزار اور موبائل فون لوٹ لےا۔ دریں اثنا چوروں نے گرین ٹاو¿ن، ڈےفنس اور سبزہ زار سے تےن گاڑیاں جبکہ گوالمنڈی، ریس کورس، جوہر ٹاو¿ن، مصطفی ٹاو¿ن اور نصےر آباد سے پانچ موٹرسائیکلیں چوری کرلےں۔
ڈاکے
لاکھوں کے ڈاکے، ڈاکوﺅں نے ڈیفنس میں اہل خانہ کو یرغمال بناکر لوٹ لیا
Feb 05, 2019