لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائی کورٹ نے دوران ملازمت لاپتہ ہونے والے شہری کے بیٹے کو ملازمت دینے کا حکم دے دیا ۔لاہورہائی کورٹ کے جسٹس فرخ عرفان خان نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بھکر کی درخواست منظور کرلی ۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نے والد کے لاپتہ ہونے پر ان کی جگہ ملازمت کی درخواست دی مگر منظور نہ کی گئی، محکمے کی جانب سے درخواست گزار کو بتایاگیاکہ اس کا والد ریگولر ملازم نہیں تھا۔ درخواست گزار کے والد کے لاپتہ ہونے پر محکمے نے پنشن کا آغاز کرکے اس کو ریگولر ملازم مان لیا۔