پاکستان ہاکی فیڈریشن کی کانگریس کا اجلاس رواں ماہ کے آخر میں طلب

لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کانگریس کا اجلاس رواں ماہ کے آخر میں طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق کانگریس اجلاس چھبیس فروری کو اسلام آباد میں ہوگا۔ کانگریس اجلاس میں انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے آئندہ اجلاس بارے واضح لائحہ عمل اپنایا جائے گا۔پاکستان پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ ایف آئی ایچ کے آئندہ اجلاس میں متوقع ہے۔ اجلاس میں نئے ڈومیسٹک ہاکی اسٹرکچر کی منظوری بھی لی جائے گی۔اجلاس میں ممبران کو پاکستان ہاکی سپر لیگ کے حوالے سے بھی بریف کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...