لندن (سپورٹس ڈیسک) برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کا کہنا ہے کہ اس سال انگلینڈ اور ویلز میں کرکٹ ورلڈ کپ کا انعقاد ہوگا۔ چار ماہ کے دورانیئے میں انگلینڈ پاکستان کیساتھ ٹرنٹ بریج کے مقام پر کھیلے گا، تین جون بڑا دن ہو گا۔تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تازہ ترین پیغام میں رواں سال انگلینڈ میں منعقدہ ورلڈکپ کے پاک انگلینڈ ٹاکرے کا ذکر کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ 3 جون کو ٹرنٹ برج کے مقام پر ہونے والا یہ مقابلہ صرف 4 ماہ کی دوری پر ہے، یقینا 3 جون بڑا دن ہوگا۔