خیبر پی کے، سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، اسلحہ، نقدی برآمد

Feb 05, 2019

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبر پی کے میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ سرحدی علاقے گل کچھ میں خفیہ اطلاع پر کی گئی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ دہشت گردوں سے ایس ایم جی، دستی بم، مواصلاتی آلات اور نقدی برآمد ہوئی۔
دہشت گرد ہلاک

مزیدخبریں