نوازشریف کے خون میں این آر او کی کمی ہے: فواد چودھری

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ حج پر سبسڈی نہ دینے کی وجہ دس سال سے خون چوسنے والی جونکیں ہیں، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی جونکوں کی طرح 10 سال تک عوام کا خون چوستی رہی ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے ٹوئٹ کیا کہ حکومت اگر حج کو سبسڈی نہیں دے پا رہی، گیس مہنگی کرنی پڑرہی ہے تو اس کی وجہ یہ جونکیں ہیں جو دس سال تک خون چوستی رہیں، جس کی تکلیف اب محسوس ہورہی ہے۔ جب تک ان جونکوں کو ہٹا کرمسلیں گے نہیں تب تک دو نہیں ایک پاکستان کا خواب پورا نہیں ہوگا ۔علاوہ ازیں وفاقی وزیر صحت عامر کیانی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ میاں صاحب کے خون میں این آراو کی کمی پائی گئی ہے، اللہ نوازشریف کو صحت عطا فرمائے، پنجاب کے ایک کروڑ عوام کو20فروری کو صحت کارڈ ملنا شروع ہوں گے،پہلے مرحلے میں اسلام آباد اور فاٹا کے مستحقین مستفید ہوں گے،صحت کارڈ سے 7لاکھ 20 ہزار روپے کا مفت علاج کروانے کی سہولت میسر ہوگی،غریب طبقے کو فائدہ ہوگا۔ صحت کارڈ کی اسلام آباد اور سابق فاٹا سے شروعات کی گئی ہے۔ صحت کارڈ سے 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک کا علاج بالکل مفت ہوگا، 20 فروری سے پنجاب کے 4 اضلاع میں صحت کارڈ پروگرام شروع ہوگا ۔پہلے مرحلے میں صحافی برادری، کیمرا مینز کو بھی شامل کیا گیا ہے،فنکاروں اور صحافیوں کو خصوصی طور پرصحت کارڈ پروگرام میں شامل کیا گیا ہے، غربت کے خاتمے کے لئے کام کرنے والی آرگنائزیشن کو اکٹھا کر رہے ہیں۔زرداری صاحب ان کے بچوں کا وقت زیادہ تر دبئی میں گزر ا ہے۔اس موقع پر وزیر صحت عامر کیانی نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ کے لئے مختلف ذرائع سے فنڈز جمع کئے جا رہے ہیں۔دوردراز علاقوں میں رہنے والوں کوایک ہزار روپے ٹرانسپورٹ کی مد میں دیں گے، خدانخواستہ کسی کا انتقال ہوتا ہے، تو تدفین کے لئے 10 ہزار روپے بھی دیں گے۔ عوام کو آمدنی کی بنیاد پر 3 کیٹگری میں تقسیم کر کے صحت کارڈ دیا جائے گا۔
فواد چودھری

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...