لورا لائی: ایف سی پاسنگ آﺅٹ پریڈ، شہید سپاہی عمر کے والد مہمان خصوصی تھے

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی ایس پی آر کے مطابق لورالائی کینٹ میں ایف سی کی 62ویں پاسنگ آﺅٹ پریڈ ہوئی۔ شہید سپاہی محمد عمر کے والد پاسنگ آﺅٹ پریڈ کے مہمان خصوصی تھے۔ پاس آﺅٹ ہونے والے ایف سی جوانوں نے مہمان خصوصی کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ مہمان خصوصی حاجی عبدالغفار نے شہدا کے خاندانوں کو سپورٹ کرنے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاس آﺅٹ ہونے والے ایف سی جوان ملک و قوم کی خدمت کریں، پاس آﺅٹ ہونے والے جوانوں میں 86فیصد کا تعلق بلوچستان سے ہے۔
ایف سی پریڈ

ای پیپر دی نیشن