نئی دہلی (آن لائن) نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ وہ جلد پاکستانی وزیراعظم عمرانخان کو پیشکش کریں گے کہ دونوں ممالک چندی گڑھ کے مگرمچھوں اور دریائے سندھ کے سمندری ڈولفن مچھلیوں کا تبادلہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس مگرمچھ اور پاکستان کے پاس بھاری تعداد میں دریائے سندھ کے ڈولفن ہیں اوردونوں ممالک ان کا آپس میں تبادلہ کرکے ایک مثبت پیغام دے سکتے ہیں۔ ان کا یہ بیان بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ کے اس بیان کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں دریائے سندھ میں پائی جانے والی مچھلی کو ریاست کا سرکاری جانور قرار دے دیا ہے۔
نوجوت سنگھ