ڈھاکہ: بچوں سے زیادتی کے ملزموں کے قاتل نے اپنا نام ہرکولیس رکھ لیا

Feb 05, 2019

ڈھاکہ (نوائے وقت رپورٹ) بنگلہ دیش کے دارالحکومت میں سیریل کلر نے بچوں سے زیادتی کے ملزمان کو قتل کرنا شروع کردیا۔ لاشوں کے ساتھ تحریر چھوڑے جانے والے پرچے میں قاتل نے اپنا نام ہرکولیس درج کیا۔ ڈھاکہ پولیس کے مطابق چند دن میں بچوں سے زیادتی کے تین ملزمان کو قتل کیا جاچکا ہے۔ ڈھاکہ میں بچی سے زیادتی کے 20 سالہ ملزم کی لاش ہرکولیس کے پرچے کے ساتھ ملی تھی۔

مزیدخبریں