لاپتہ افراد کیلئے قائم فوجی کمشن نے 31 جنوری تک 3599 کیسز نمٹا دیئے

اسلام آباد(آئی ا ین پی) لاپتہ افراد کے لئے قائم قومی کمیشن نے 31 جنوری 2019ء تک 3599کیسز نمٹا دیئے ۔ لاپتہ افراد کمیشن کے سیکرٹری فرید احمد خان کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق جنوری 2019کے دوران 71 کیس موصول ہوئے ۔جس کے بعد جبری طور پر لاپتہ ہونے والے افراد سے متعلق کیسز کی تعداد مجموعی طورپر 5777 ہو گئی ہے جن میں سے جنوری 2019 کے دوران 48نمٹا دیئے گئے ہیں جس کے بعد زیر التواء کیسز کی تعداد 2178 رہ گئی ہے۔ جنوری 2019کے مہینے میں لاپتہ افراد کے لئے قائم انکوائری کمیشن نے کل 503 سماعتیں کیں جن میں سے اسلام آباد میں 300، پشاور میں 71،کراچی میں 49اور کوئٹہ میں83 سماعتیںکی گئیں۔ جسٹس جاوید اقبال نے لاپتہ فرد کی فیملی کا مؤقف ذاتی طور پر سنا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...