گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھا رٹی میں ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی آڑ میں ہونیوالی اربوں روپے کی کرپشن میں سابق ڈی جی نے عدالت کے روبرو بیان ریکارڈ کراتے ہو ئے ملوث افسروں کی کرپشن کے اہم ثبوت فراہم کردئیے۔ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کر پشن فرید احمد کے مطا بق سا بق ڈائریکٹر جنرل مقبول لنگاہ نے جی ڈی اے کے میگا کرپشن مقدمہ میں نامزدگی کے بعد دوران تفتیش انٹی کرپشن اور عدالت میں سا بق ڈائریکٹرز ٹاؤن پلاننگ جی ڈی اے طارق رئوف احمد اور عمر فاروق کی جا نب سے ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی آڑ میں کی جانیوالی کرپشن پربیان قلمبند کراتے ہوئے اہم ثبوت بھی فراہم کردئیے ۔ انٹی کرپشن نے ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی آڑ میں کرپشن کی روک تھام کیلئے ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے کو مراسلہ جاری کیا کہ ایسی پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز جن کے مالکان نے تما م تر لوازمات پورے کر کے سرکاری واجبات جمع کر وا دئیے ہیں، ان ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی فائلوں کو غیرضروری طور پر زیر التوا رکھنے کی بجائے انکے کیسز کو مکمل کرکے مالکان اور ڈویلپرز کو فوری طور پر این اوسی جاری کئے جا ئیں تاکہ وہ اپنا کاروبار جا ری رکھ سکیں۔
کرپشن کیس، سابق ڈی جی گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے بیان ریکارڈ کرا دیا
Feb 05, 2019