نیشنل کونسل فار ہومیوپیتھی کے وفد کی پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے چیف آپریٹنگ آفیسر ڈاکٹر اجمل سے ملاقات

Feb 05, 2019

لاہور (نیوزرپورٹر)نیشنل کونسل فارہومیوپیتھی کے وفدنے گزشتہ روز پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے چیف آپریٹنگ آفیسر پی ایچ سی ڈاکٹر محمد اجمل خاں سے ملاقات کی ،جس میں کمیشن کے ڈائریکٹرزکلینیکل گوورننس ڈاکٹر مشتاق احمد سلہریا،شکایات پر وفیسر ریاض اے تسنیم ، لائسنسنگ ڈاکٹر محمد انورجنجوعہ اوردیگر افسران بھی موجود تھے ۔نیشنل کونسل فارہومیوپیتھی کے وفد کی قیادت صدرہومیوپیتھک ڈاکٹر محمودالحق عباسی نے کی۔ اس موقع پرفراہمیِ صحت کے حوالے سے درپیش مسائل ،چیلنجز وغیرہ زیرِبحث آئے۔ ڈاکٹر محمد اجمل خاں نے کمیشن کے مقاصد کے بارے میں بتا یا اور کمیشن کے تیارکردہ فراہمیِ صحت کے کم سے کم معیارات، رجسٹریشن اور لائسنسنگ،شعبہ شکایات اور انسداد ِعطائیت کے متعلق بریفنگ دی۔

مزیدخبریں