لورا لائی: ایف سی پاسنگ آئوٹ پریڈ شہید سپاہی عمر کے والد مہمان خصوصی تھے

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی ایس پی آر کے مطابق لورالائی کینٹ میں ایف سی کی 62ویں پاسنگ آئوٹ پریڈ ہوئی۔ شہید سپاہی محمد عمر کے والد پاسنگ آئوٹ پریڈ کے مہمان خصوصی تھے۔ پاس آئوٹ ہونے والے ایف سی جوانوں نے مہمان خصوصی کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ مہمان خصوصی حاجی عبدالغفار نے شہدا کے خاندانوں کو سپورٹ کرنے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاس آئوٹ ہونے والے ایف سی جوان ملک و قوم کی خدمت کریں، پاس آئوٹ ہونے والے جوانوں میں 86فیصد کا تعلق بلوچستان سے ہے۔

ای پیپر دی نیشن