صدرڈاکٹرعارف علوی اوروزیراعظم عمران خان نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں کشمیری بھائی،بہنوں کو ایک بارپھر یقین دلایا ہے کہ پاکستان کامسئلہ کشمیر پر اس کا اصولی موقف ہمیشہ برقرار رہے گا۔صدرنے اپنے پیغام میں کہاکہ پوری پاکستانی قوم حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں پختہ یقین ہے کہ کشمیری عوام اپنی جدوجہد میں ضرور کامیاب ہوں گے۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں جدوجہد آزادی کوہرگزرتے دن کے ساتھ تقویت مل رہی ہے ۔انہوں نے افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ سات عشرے گزرنے کے باوجود تنازعہ کشمیر حل نہیں ہوسکا۔