کشمیریوں کومسلمان ہونے کی سزادی جارہی ہے،حامدموسوی

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلیٰ و تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیرکاواحدحل اقوام متحدہ کے قراردادوں اورکشمیری کے امنگوں کے مطابق استصواب رائے اورحق خوداداریت کی ادائیگی ہے ،بھارت اوراسکے سرپرست ذہن نشین رکھیں کہ وہ جتنے چاہے حربے اورہتھکنڈے استعمال کریں کشمیریوں کی آوازکوہرگزنہیں دبائو سکتے اورانہیں راہ حریت وآزادی سے نہیں ہٹا سکتے ،5فروری کویوم یکجہتی کشمیرمناکراس عزم کی تجدید کی جائیگی کہ پاکستان عالمی سطح پر اپنے کشمیری بھائیوں کی حمایت واعانت جاری رکھے گا ، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے اپنے پیش روکی تاسی میں دنیامیں امن کے فروغ کیلئے پیغام تو جاری کردیاہے تاہم عالمی ادارہ جواب دے کہ کیاوہ مقبوضہ کشمیر کے طویل ترین حل طلب مسئلے کیلئے عملی اقدامات اوراپنی قراردادوں پرعمل کرواسکے گا؟ اس کادوہرامعیاردنیاپرعیاں ہوچکاہے کیونکہ مشرقی تیموراورجنوبی سوڈان میں تواستصواب رائے کاحق دلوادیاگیاہے مگرکشمیریوں ، فلسطینیوں کومسلمان ہونے کی سزادی جارہی ہے ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے سوموارکوٹی این ایف جے کشمیرکونسل کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا

ای پیپر دی نیشن