کراچی (نیوز رپورٹر)اس سال اپنے 13 کارکنان کو حج بیت اللہ اور4 کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے بھیجے گا۔ کارکنان کا انتخاب بذریعہ قرعہ اندازی کیا گیا۔ قرعہ اندازی کی تقریبات الرابعہ فیکٹری ہمدرد اور ہمدرد کارپوریٹ آفس کراچی میں نیز ہمدرد فیکٹری کوٹ لکھپت لاہور اور ہمدرد فیکٹری پشاور میں ہوئیں۔ کراچی میں پہلی تقریب ہمدرد الرابعہ فیکٹری میں ہوئی جس میں ہمدرد کے ڈائریکٹر سی ایل اے سید ضیا الدین اور شعبہ ایچ آر اینڈ ایڈمنسٹریشن کے سربراہ مدثر فاروق نے قرعہ نکال کر خوش نصیب کارکنان کے ناموں کا اعلان کیا۔ دوسری تقریب ہمدرد کارپوریٹ آفس میں ہوئی جس میں ہمدرد پاکستان کی چیرپرسن سعدیہ راشد اور منیجنگ ڈائریکٹر اینڈ سی ای او اُسامہ قریشی نے قرعہ نکال کر خوش نصیب کارکنان ہمدرد کے ناموں کا کا اعلا ن کیا۔
ہمدرد پاکستان اس سال 13 کارکنان کو حج اور4 کو عمرے پربھیجے گا
Feb 05, 2019