کشمیر پاکستان کا نامکمل ایجنڈا، ہر لمحہ کشمیریوں کے ساتھ ہیں:دردانہ صدیقی

Feb 05, 2019

کراچی (نیوزرپورٹر) کشمیر کی آزادی کے بغیر پاکستان نامکمل ہے جدوجہد آزادی کشمیر پاکستان کی بقا و سالمیت کی تحریک ہے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل دردانہ صدیقی نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اہل کشمیر عزیمت و استقامت کی نئی تاریخ رقم کررہے ہیں، کشمیریوں کے جذبہ آزادی اور تحریک ِ حریت کو روکنا اب بھارت کے بس میں نہیں جب تک مسئلہ کشمیر حق و انصاف اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل نہیں ہوگا اس وقت تک جنوبی ایشیا میں امن کے قیام کی توقع رکھنا نادانی ہے۔

مزیدخبریں