ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پرعزم کشمیری انشااللہ اپنی جدوجہد میں کامیاب ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ کشمیر انیس سو اڑتالیس سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پرایک تصفیہ طلب مسئلہ ہے،کئی دہائیوں سے جاری قابض بھارتی فوج کے مظالم قانونی جدوجہد آزادی کو کچلنے میں ناکام رہے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ انشااللہ پرعزم کشمیری اپنی جدوجہد میں کامیاب ہونگے.
انشااللہ پرعزم کشمیری اپنی جدوجہد میں کامیاب ہونگے: ڈی جی آئی ایس پی آر
Feb 05, 2019 | 17:21