جنوبی افریقہ میں پاکستانی کمیونٹی کاڈیم فنڈ ریزنگ ایونٹ :عمران خان کادستخط شدہ بلا 3 لاکھ رینڈ اور گیند 70ہزار رینڈ میں نیلام

 ساؤتھ افریقہ میں پاکستانی کمیونٹی نے ڈیم فنڈ کیلئے تقریب کا انعقاد کیا جس میں 3کروڑ 70لاکھ پاکستانی روپے جمع ہوئے افریقہ کی تاریخ میں پاکستانی کمیونٹی کا سب سے بڑا فنڈ ریزنگ ایونٹ تھا۔فنڈ ریزنگ کا اہتمام پاکستان تحریک انصاف ساتھ افریقہ کی جانب سے کیا گیا جس میں پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید، کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ اور موجودہ کپتان شعیب ملک سمیت پوری پاکستانی ٹیم کی شرکت کی۔سنچورین میں ہونے والے فنڈ ریزنگ تقریب میں وزیراعظم عمران خان کادستخط شدہ بلا 3 لاکھ رینڈ میں نیلام ہوا اورعمران خان کی دستخط شدہ گیند 70ہزار رینڈ میں نیلام ہوئی۔ پاکستان کی موجودہ کرکٹ ٹیم کے دستخط شدہ بلے 1.5لاکھ اور دستخط شدہ ٹی شرٹس 70ہزار رینڈ میں نیلام ہوئیں۔فیصل جاوید نے کہا کہ ساؤتھ افریقہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، خاص طور پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کا۔ انہوں نے کہا کہ انشااللہ یہی جذبہ رہا تو ہم کئی ڈیمز بنائیں گے اور ہم سب پاکستان کے بحرانوں پر قابو پالیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ڈیموں کی تعمیر کے حوالے سے ڈیم فنڈ کے اجرا پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اب تک ڈیم فنڈ میں 9.6 ارب روپے جمع ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیم کی تحریک ایک بہت ہی اچھا مقصد ہے۔

ای پیپر دی نیشن