کراچی( اسٹاف رپورٹر) مقبوضہ کشمیر کے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرنے اور کشمیر میں کرفیو کے بعد وہاں کے حالات کا ڈیجیٹل میڈیا پر پرچار کرنے کے لئے کشمیر انتفادہ وڈیو گیم لانچ کردی گئی ہے یہ ویڈیو گیم ڈیجیٹل انٹیلی جنس نامی کمپنی کے بینر تلے لانچ کی گئی ہے جس کے روح رواں ڈاکٹر عمیر ہارون ہیں‘ کشمیر انتفادہ وڈیو گیم کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم‘ آزادی کی جدوجہد کرنے والی تنظیم کی کاوشیں اور ہندوستان میں بڑھتی ہوئی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کرنا ہے کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے تشدد کے مختلف طریقوں کو دنیا کے سامنے لانا اور کشمیر کی جدوجہد آزادی میں عورتوں کا مردوں کے شانہ بشانہ کردار کو ویڈیو گیم میں واضح کیا گیا ہے اس عزم کو بھی نمایاں کیا گیا ہے کہ چاہے ہندوستان بھارتی دستو کے آرٹیکل370 کو ختم کردیں یا کشمیریوں کو مہینوں تک کرفیوں کی حالت میں رکھے۔ پھر بھی کشمیر کی جدوجہد آزادی کا خاتمہ نہیں کرسکتا گیم کا پروموشنل گانا بھی جاری کیا گیا ہے جوYou Tube پرyoutube. com/watch?v= KHI yd9azBM ویب ایڈریس پر موجود ہے گیم کی ویب سائٹ کا ایڈریسwww.kashmirintifada.com ہے۔