ٹیسٹ میچ کیلئے مزید سکیورٹی مانگ لی ‘تمام فورس کل رپورٹ کریگی

Feb 05, 2020

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان راولپنڈی میں ٹیسٹ سیریز کے سلسلے میں اے آئی جی آپریشنز نے فول پروف سکیورٹی کیلئے مزید فورس مانگ لی۔ کانسٹیبلری فاروق آباد اور ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ فورس سے مزید سکیورٹی مانگ لی ہے، مراسلے میں کہا گیا کہ سکیورٹی کیلئے پی سی فاروق آباد سے 100 ریزرو فراہم کی جائے۔ ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول سے 60سپیشل، 60 ٹرینڈ سنائپرز بھی طلب کیے گئے ہیں۔ تمام فورس 6 فروری کو پولیس لائنز راولپنڈی میں رپورٹ کریگی۔

مزیدخبریں