لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان ہاکی ٹیم کااذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاری کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ 10فروری سے شروع ہوگا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق 11 اپریل سے شروع ہونے والے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان ٹیم کا تربیتی کیمپ دو مرحلوں میں لگایا جائیگا۔جس کا آغاز 10فروری سے ہوگا۔ کیمپ کیلئے 48 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے، جن میں گول کیپرزامجد علی خان،منیب الرحمان، وقار،عبد اللہ،آغا اعوان علی۔ فل بیکس میں امجد علی خان،مبشر علی ،رضوان علی ،محمد عاطف مشتاق ،سمیع اللہ خان ،اسامہ بشیر،عثمان بشیر،ارباز ،عبد اللہ بھٹو - ہاف بیکس میں عماد شکیل بٹ، اظفر یعقوب، جنید منظور، محمد رضوان سینئر، محمد عدنان، راشد محمود، عقیل، عاصف حنیف، معین شکیل، احتشام۔ فارورز میں محمد عمر بھٹہ، محمد ابو بکرمحمود، اعجازاحمد، نوحیز زاہد ملک، فیضان، احمد ندیم، تعظیم الحسن، رانا سہیل ریاض، محمد سلیمان، علی شان، سمیع اللہ، قاضی اسفند یار، محسن خان، رانا وحید، غظنفرعلی، حمادالدین انجم، افراز، عمیرستار، رومان، علی عزیز، بلاول، اشعر طارق، زین اعجاز، حمزہ شامل ہیں۔
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاری ‘قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ 10فروری سے شروع
Feb 05, 2020