پاکستان فیڈریشن بیس بال انتخابات‘تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان بیس بال ویمن ونگ کی جنرل کونسل کا اجلاس بحریہ کرکٹ سٹیڈیم بحریہ ٹائون لاہور میں منعقد ہوا ۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال کی جانب سے مصدق حنیف نے شرکت کی ۔ اجلاس میں اگلے چار سال کیلئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایاگیا۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سیدفخر علی شاہ اور سیکرٹری جنرل شیخ مظہر احمد بھی موجود تھے ۔ نتائج کے مطابق تمام ارکان بلامقابلہ منتخب ہوئے جن میں سعدیہ علوی چیئرپرسن اور عائشہ ارم سیکرٹری جنرل جبکہ حمیرا کامران اور این فاطمہ بطور ایگزیکٹو ممبر منتخب ہوئیں ۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ اور سیکرٹری جنرل شیخ مظہر احمد نے ممبران کو مبارکبا د دی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...