لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) 7 فروری کو راولپنڈی ٹیسٹ کی بھرپورتیاریاں جاری ہیں۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے بھرپور نیٹ پریکٹس کی۔ بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے سکیورٹی وفد کا حفاظتی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔قومی کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو ٹف ٹائم دینے کے لئے تیاریاں شروع کردیں۔ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں 2 گھنٹے نیٹ پریکٹس کی۔ کھلاڑیوں نے بائولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کی خوب پریکٹس کی۔ اس موقع پر چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق بھی گراؤنڈ میں موجود رہے۔آف سپنر بلال آصف پاکستانی ٹیسٹ سکواڈ میں واپسی پرانتہائی خوش ہیں۔ کہتے ہیں کوشش کریں گے کہ اچھا کھیلیں اور پرفارمنس دیں۔بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سکیورٹی وفد نیعارف حسین کی سربراہی میں پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں انتظامات کا جائزہ لیا، اْنہوں نے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہارکیا۔ پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ جمعہ کو ہو گا۔
راولپنڈی ٹیسٹ کی بھرپورتیاریاں جاری، قومی ٹیم کی نیٹ پریکٹس
Feb 05, 2020