پاکستان ٹیم 172 پر آئوٹ، حید ر علی 56، روحیل نذیر 62 رنز بنا کر نمایاں رہے

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) بھارت نے پاکستان کو دس وکٹوں سے شکست دے کر آئی سی سی انڈر19کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔ پاکستان جونیئر ٹیم ٹاس جیت کرپہلے کھیلتے ہوئے43.1اوورز میں 172رنز پر آئوٹ ہوگئی ۔ بھارت نے جیسوال کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت ہدف بغیر کسی نقصان کے 35ویں اوور میں پورا کرلیا۔ پاکستان کی طرف سے حیدر علی 56اور کپتان روحیل نذیر 62رنز بناکر نمایاں رہے ۔ 8کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے ۔ محمد ہریرہ چار ‘فہد منیر صفر ‘قاسم اکرم نو ‘محمد حارث اکیس ‘عرفان خان تین ‘عباس آفریدی دو ‘طاہر حسین دو جبکہ عامر علی دو رنز پر آئوٹ ہوئے ۔ محمد عامر خان صفر پر ناٹ آئوٹ رہے ۔ مشرا نے تین ‘کارتک تیاگی ‘روی بشنوئی نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ بھارت نے ہدف بغیر کسی نقصان کے 35.2اوورز میں پورا کرلیا ۔ جیسوال 105اور سکسینا 59رنز پر ناقابل شکست رہے ۔ پاکستان جونیئر ٹیم نے چھ بائولرز آزمائے جو ایک بھی بھارتی کھلاڑی آئوٹ نہ کرسکے ۔جیسوال کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ قومی انڈر 19 ٹیم ایونٹ میں تیسری پوزیشن کیلئے میچ 8فروری کو بینونی میں کھیلے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...