مریدکے/ نوشہرہ ورکاں/ سیالکوٹ (نامہ نگاران+ نمائندہ نوائے وقت) نوشہرہ ورکاں کے نواحی گائوں میں جاجوکی میں رکشہ ڈرائیور نے ساڑھے چھ سالہ طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ بچی کا والد فرانس میں مقیم ہے۔ ملزم رانا گلزار نے گزشتہ روز سکول سے واپسی پر ساڑھے چھ سالہ طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے بچی کے چچا کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ دوسری جانب سیالکوٹ کے تھانہ ہیڈ مرالہ کے گائوں رہنگ کھوکھراں میں سمیع اللہ عرف چھماں اور شعیب علی بارہ سالہ لڑکے کو ورغلا کر لے گئے اور اس سے زبردستی زیادتی کر ڈالی پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔
نوشہرہ ورکاں میں رکشہ ڈرائیور کی 6 سالہ طالبہ سے زیادتی
Feb 05, 2020