اسلام آباد(خبر نگار)وفاقی بیورو کریسی میں اعلیٰ سطح کے تقرر و تبادلوں کے احکامات صادر کئے گئے ہیں جن کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 سپیشل سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ ڈویژن ڈاکٹر پرویز احمد خان کو سپیشل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کردیا گیا ہے ،پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 20 کے جوائنٹ سیکرٹری توانائی ڈویژن طارق وقار بخشی کو جوائنٹ سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن تعینا ت ، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ گریڈ 22 کے کے تقرری کے منتظر شاہ رخ نصرت کو او ایس ڈی بنا دیاگیاہے،آفس مینیجمنٹ گروپ گریڈ اٹھارہ کے سیکشن افسر آبی وسائل ڈویژن محمد ریاض کو سیکشن افسر داخلہ ڈویژن تعینات، گرید اٹھارہ کے او ایس ڈی امجد حفیظ سیکشن افسر صنعت و پیداوار ڈویژن تعینات، ایوان صدر میں تعینات گریڈ اٹھارہ کے سجیل سعید کو سیکشن افسر آبی وسائل ڈویژن تعینات،ڈپٹی ڈائریکٹر صدر سیکرٹریٹ سجاد احمد کے ڈیپوٹیشن پیریڈ میں ایک سال کی توسیع،پولیس سروس گریڈ 17 کے سید مختیار علی شاہ او ایس ڈی بنا دیئے گئے ہیں۔اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفیکیشنز جاری کردئیے گئے ہیں۔
اعلیٰ سطح کے تقرر و تبادلے ،ڈاکٹر پرویز احمد خان سپیشل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات
Feb 05, 2020