پنڈی بھٹیاں: میاں بیوی 2 بچوں کے 3 قاتلوں کو دو‘ دو مرتبہ سزائے موت

پنڈی بھٹیاں (نمائندہ خصوصی + نامہ نگار) ماڈل کورٹ پنڈی بھٹیاں کے جج ظہیر احمد نے چوہرے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے تین ملزمان گلزار احمد انصاف علی اور امیر علی کو دو دو مرتبہ سزائے موت اور دو دو مرتبہ عمر قید جبکہ دو ملزمان منیر احمد اور شبیر احمد کو چار چار مرتبہ عمر قید اور تمام ملزمان کو چار چار لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پراسیکیوشن رانا طارق محمود نے عدالت کو دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ سفاک ملزمان نے ایک سال قبل غیرت کے نام پر اپنی عزیزہ اس کے خاوند اور دو بچوں کے گلے کاٹ کر قتل کردیا تھا جو کہ تھانہ جلالپور بھٹیاں کے گاوں نسوال کے رہائشی تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...