اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) مشیر خزانہ کی صدارت میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت خزانہ کے بجٹ سے وزارت داخلہ کو 153.25ملین روپے کی ضمنی گرانٹ دینے کی منظوری دے دی۔ یہ گرانٹ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے ذریعے اسلام آباد کچہری میں 2014ء میں خود کش دھماکہ کا نشانہ بننے والوں کو بطور معاوضہ ادا کی جائے گی۔ پوسٹل لائف انشورنس کو کو پبلک لمیٹیڈ کمپنی بناے کے لئے 700ملین روپے کی بطور ادا شدہ سرمایہ کو طور پر منظوری دے دی۔ اس منظوری کے بعد پوسٹل لائف کمپنی ایس ای سی پی کی نگرانی میں چلے گی۔ اجلاس میں وزارت اطلاعات میں ڈیجیٹل میڈیا ونگ بنانے کی بھی منظوری دے دی ،اس کا مقصد فیک نیوز کا تدارک اور حکومت کے ترقیاتی ایجنڈا کی تشہیر کرنا ہے۔ ای سی سی نے ہدایت کی کہ وزارت اپنے وسائل سے ونگ قائم کرنے کا کام شروع کر دے ،کمیٹی نے برآمدات کرنے والے یونٹس کو ریگولیٹری ڈیوٹی کا استثنی دینے کے لئے ایس ار او میں ترمیم کی بھی منظوری دے دی۔ ای سی سی نے سیسنا طیاروں کی دیکھ بھال کے لئے وزارت داخلہ س وزارت دفاع کو 31-5ملین روپے یا اس کے مساوی زرمبادلہ منتقل کرنے کی بھی منظوری دے دی ،ای سی سی کے اجلاس میں متعدد دوسرے امور کو موخر کر دیاگیا جن میں گیس کی قیمت میں اضافہ کرنا بھی شامل ہے ،ذرئع کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمت آئی آ یم ایف پروگرام سے منسللک ہے تاہم متعلقہ اداروں کو اس کا متبادل پیش کرنے کی ہدائت کی گئی ہے ،دریں اثنا کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس مشیر خزانہ کی صدارت میں ہوا،کمیٹی نے27 سرکاری زمینی جائیداد کو اوپن بولی کے ذریعے فراخت کرنے کی منظوری دے دی ،ان زمینوں کی ریزرو پرائس 6.62بلین روپے رکھی گئی ہے ،نجکاری کمیشن نے بتایا کہ ان 27جائیدادوں کی بولی کو عمل اپریل2020تک مکم کر لیا جائے گا۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گیس قیمتوں میں اضافہ پھر موخر کر دیا، پوسٹل انشورنس کو کمپنی بنانے کا فیصلہ
Feb 05, 2020