لاہور (بی بی سی نیوز) انڈیا کے زیر انتظام کشمیر سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ دنگل گرل زائرہ وسیم نے کافی عرصے کے بعد سوشل میڈیا پر واپس آئی ہیں۔ایک سفید پھول کی تصویر کے ساتھ کشمیر کے بارے میں ایک لمبی پوسٹ شیئر کی۔ شوبز چھوڑ نے کا اعلان کرنے والی زائرہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ 'کشمیر مسلسل تکالیف سے گزر رہا ہے۔ کشمیریوں کی مایوسی اور دکھ مسلسل بڑھ رہا ہے اور ہم ایک ایسی دنیا میں تکالیف جھیل رہے ہیں جہاں ہماری آزادی پر قدغن لگانا بے حد آسان ہے۔ ہمیں مسلسل احکامات دیے جاتے ہیں اور جھکنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔ ہمیں اپنے خیالات کا اظہار کرنے کی آزادی کیوں نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں دنیا سے پوچھتی ہوں کہ ہم جس درد اور ظلم سے گذر رہے ہیں اسے آپ نے کیسے تسلیم کر لیا۔ زائرہ وسیم کی اس پوسٹ پر تیزی سے ردِ عمل سامنے آ رہا ہے۔