سائلین کو کیس کا علم ہونا چاہئے، وکلاء ہڑتالوں پر ہاتھ نرم رکھیں: جسٹس مامون رشید

Feb 05, 2020

لاہور (اے پی پی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مامون رشید شیخ نے کہا ہے کہ سائلین اوروکلاء کو اپنے کیس کا علم ہونا ان کا بنیادی حق ہے۔ عدلیہ کا ادارہ سائلین کو انصاف کی فراہمی کا عمل بخوبی سرانجام دے رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز ایوان عدل اور سیشن عدالت میں’’ ای لائبریری اور گاڈین عدالتوں کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کامیابی کی جانب عدلیہ کا سفر خوش آئند ہے۔ امید ہے کہ کمپیوٹر مینجمنٹ سسٹم کامیابی سے چلے گا۔ وکلاء ہڑتالوں کے معاملے پر اپنا ہاتھ نرم رکھیں۔ وکلاء ہڑتال نہ کرنے کا وعدہ پورا کریں، یقین دلاتا ہوں کہ ججز زیادہ اچھے طریقے سے کام کریں گے، جب تک فنڈز دستیاب نہیں ہوں گے انفراسٹرکچر نہیں بن سکتا۔

مزیدخبریں