جزائر فلپائن کی ملکہ کراچی پہنچ گئیں مزار قائد پر حاضری، پاکستان کو سیاحت کیلئے بہترین قرار دیدیا

کراچی (آن لائن) سفر کی ملکہ کے لقب سے دنیا بھر میں مشہور فلپائن کے کئی جزائر کی ملکہ کراچی کے دورے پر پہنچ گئی ہیں۔ آتے ہی انہوں نے بانی پاکستان کے مزار پر حاضری دی۔ ملکہ سلطانیہ ماریہ نے کراچی کے لئے روانگی سے قبل سوشل میڈیا پر اطلاع دی کہ وہ کراچی کے میئر کی دعوت پر پاکستان جا رہی ہیں۔ ملکہ نے مزار قائد پر حاضری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سیاحت کے لیے بہترین ملک ہے۔ حکومت پاکستان اور فلپائن حکومت مل کر کام کر سکتے ہیں۔ فلپائن کے جزائر کی ملکہ نے کہا کہ کشمیر سیاسی مسئلہ ہے اس لیے بات چیت کے ذریعے ہی اسے حل ہونا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن